اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے بازاروں میں انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت گرینڈ چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے متعدد دکانداروں کو فوری طور پر سامان ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے آخری وارننگ جاری کی گئی۔

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے ٹیم کے ہمراہ بازاروں کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو باور کرایا کہ سڑکوں پر سامان رکھنے سے شہریوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ جگہ سے تجاوز کرنا قانوناً جرم ہے اور اس سے بازاروں کا نظم و ضبط متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر ہی رکھیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ وسیم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انفورسمنٹ آفیسر نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کی سہولت اور بازاروں کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔ انتظامیہ کا مقصد عوام کو پیدل چلنے اور خریداری کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے