اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ محمد یوسف کاہلوں نے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور تدریسی عمل سمیت تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول رضا آباد، گورنمنٹ ہائی سکول 12 جی ڈی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کندووال سرائے مرکز فرید کوٹ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران محمد یوسف کاہلوں نے اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار، سکول بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے نصابی سوال و جواب کیے اور اساتذہ کی کارکردگی، نصابی سرگرمیوں اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں میں صفائی کے انتظامات، پینے کے صاف پانی، فرنیچر، بجلی، پنکھوں اور واش رومز کی دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جہاں بہتری کی ضرورت تھی وہاں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنواریں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور محنت کریں اور انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پڑھے لکھے معاشرے سے ہی باوقار قوم کی تشکیل ممکن ہے، اسی مقصد کے حصول کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کے فروغ کیلئے بھرپور محنت کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے