بالی وڈ کی مشہور اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی ممبئی میں امریکی ڈی جے ڈیوڈ گیٹا کے کنسرٹ جاتے ہوئے ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے نورا کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اسپتال میں سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے اندرونی چوٹ یا خون بہنے کے امکان کو مسترد کیا، تاہم ٹکر کے نتیجے میں اداکارہ کو معمولی دماغی جھٹکا لگا۔
ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا، لیکن نورا نے کنسرٹ میں شرکت اور اپنی پرفارمنس مکمل کرنے پر اصرار کیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کی حالت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔