پشاور(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک، کوہاٹ میں نئے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2280 بیرل تیل اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ یہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، جبکہ ڈرلنگ کی گہرائی 5170 میٹر تک ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے بطور آپریٹر 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔