اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے نیپرا کی جانب سے ملی جلی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک طرف بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب بنیادی نرخوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

ریلیف کے اس اعلان کے ساتھ ہی نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی کے اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں نافذ العمل اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں اور حالیہ اضافے کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کا باقاعدہ اطلاق ہوگا۔ اس صورتحال نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایک طرف فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملنے والا عارضی ریلیف بنیادی نرخوں میں ہونے والے مستقل اضافے کی نذر ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے