لاہور(کیو این این ورلڈ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کی راہ میں قومی اسمبلی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی سے نئے صوبے بنانے کی قرارداد پر عمل درآمد کیے بغیر گزارا ممکن نہیں، کیونکہ سرائیکی عوام کو نیا صوبہ دیے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ (کیو این این ورلڈ) مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری سے بڑا کوئی ڈونر نہیں ہے اور پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی بات کرتی رہے گی۔

انتخابی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے اعلان کیا کہ اگر آئندہ عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ان کا خاندان الیکشن نہیں لڑے گا، کیونکہ ان کے بچے اپنی جیت کو کبھی فارم 47 سے نہیں جوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے انتظامی و سیاسی طور پر نئے صوبے کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے