امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے: ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ننکانہ سٹی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے حاضری شیٹ اور رول نمبر کے مطابق طلبہ و طالبات کے بیٹھنے کے انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ امتحانی مراکز میں روشنی، پنکھوں، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے طلبہ سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر طالبات نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانات شفاف انداز میں جاری ہیں اور امتحانی مراکز میں نقل میں معاونت کرنے والے کسی بھی مواد کو لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نگران عملہ امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائے۔

ڈی سی ننکانہ نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی نقل یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شفاف امتحانی نظام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے