سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ /محمدیامین کی رپورٹ) پنجاب پولیس میں انتظامی سطح پر اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حسیب راجہ، ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) سیالکوٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے کے مطابق محمد حسیب راجہ کو یہ ذمہ داری فوری طور پر سونپی گئی ہے، جس کے تحت وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈی پی او سیالکوٹ کے امور بھی انجام دیں گے۔ یہ تقرری باقاعدہ انتظامی احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق محمد حسیب راجہ ایک تجربہ کار اور پیشہ ور افسر ہیں اور ان کی بطور ڈی پی او اضافی تعیناتی سے سیالکوٹ میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ اعلیٰ پولیس افسران اور محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔