لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں عوام کو معیاری اور سہل خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف کرا دی گئی ہیں۔ صوبے بھر کی سبزی منڈیوں میں صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال، نیا اسٹاف تعینات اور ویسٹ کولیکشن کا جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں صاف ستھرے ٹائلٹس مکمل فعال ہیں، خریداروں کے لیے ہیلپ ڈیسک اور ریٹ بورڈ آویزاں کیے گئے جبکہ 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس روشن کر دی گئی ہیں۔ منڈیوں کا گرین ویسٹ بایو گیس اور پولٹری فیڈ کی تیاری میں استعمال ہوگا، ڈرینج سسٹم بحال اور مین ہولز پر ڈھکن نصب کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب میں پہلی بار سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں داخل ہونے والے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہوگی۔ پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں نئی ماڈرن سبزی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

مری کے عوام کو سستے پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کے لیے سپلائی چین سسٹم بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ہول سیل نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آف سیزن سبزیوں کے لیے جدید کاشتکاری کی ہدایت دیتے ہوئے پرائس کنٹرول میں بدعنوانی پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے