گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارمشتاق علی لغاری)میرپورماتھیلو میں بچی کی حادثہ میں موت، سردار چاکر خان بوزدار اور گاڑی کے مالک کی لواحقین سے تعزیت
تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو میں چند روز قبل جروار روڈ پر ڈالے کی ٹکر سے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ معصوم بچی آسیہ دختر مختیار بوزدار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے سردار چاکر خان بوزدار اور اس ڈالے کے مالک، جس کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوئی تھی، آج گاؤں یار محمد بوزدار پہنچے۔
سردار چاکر خان بوزدار اور گاڑی کے مالک نے مرحومہ بچی کے والدین اور دیگر لواحقین سے ان کے گھر جا کر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور معصومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔