میکسیکو میں خوفناک ٹرین حادثہ، 13 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی,حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ایک مسافر ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں مجموعی طور پر 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جبکہ دیگر مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اوساکا کے گورنر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی امداد اور علاج کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے