میکسیکو سٹی ائیرپورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے کے باعث طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے جہاز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہونے کے باوجود کہا کہ یہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک اسے اور اس کے ساتھیوں کو واجب الادا تنخواہ اور الاؤنس نہیں ملتا۔ پائلٹ 5 ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس کا انتظار کر رہا تھا اور وہ تین بچوں کا باپ ہے۔
بعد ازاں ائیرپورٹ حکام نے پائلٹ کو قابو میں لے لیا جبکہ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتار لیا گیا۔