راولپنڈی (کیو این این ورلڈ)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ریڑھی اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے اور انہیں جینے کا حق دیا جائے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب ریڑھی بانوں کے ساتھ شدید زیادتی ہو رہی ہے، پیرا فورس اور دیگر اہلکار ان کا سامان الٹا دیتے ہیں اور توڑ پھوڑ کرتے ہیں، جو کہ ان کے گھروں کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت صرف گاڑی والوں کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ نہ دے بلکہ ان محنت کشوں کا بھی خیال رکھے جو مہنگائی اور بیروزگاری کے اس دور میں بمشکل اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ہراساں کرنے کے بجائے ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے