میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ)واپڈا کی نجکاری اور دیگر مطالبات کے خلاف واپڈا ملازمین نے میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران ملازمین نے واپڈا دفتر کو تالہ لگا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے کیا گیا، جس کی قیادت حسین بخش جتوئی، سعید احمد کلہوڑو، زاہد علی بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ مظاہرین نے دفتر کے باہر جمع ہو کر نجکاری کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔

مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری اور دیگر جائز مطالبات جب تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے، تب تک ان کا پُرامن احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری سے ملازمین کا مستقبل غیر محفوظ ہو جائے گا، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے