میہڑ(کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کال پر 8 فروری 2026 کو جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز اپنی مرضی سے بند رہے اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ مرکزی مارکیٹ سمیت بیشتر کاروباری مراکز جزوی طور پر بند نظر آئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے تاجروں سے رابطہ کر کے شٹر ڈاؤن کی اپیل کی، جس پر کچھ تاجروں نے تعاون کیا۔ٹرانسپورٹ سروسز معمول کے مطابق چل رہی تھیں، البتہ آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
شٹر ڈاؤن کے دوران میہڑ شہر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر الرٹ رہ کر صورتحال کی نگرانی کی۔
یہ ہڑتال ملک بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی مبینہ چوری کے خلاف پرامن احتجاج کے طور پر منائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے