رادھن سٹی میں افسوسناک حادثہ، رکشے کی ٹکر سے معصوم مہک دم توڑ گئی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار منظور علی جوئیہ): میہڑ میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اے سیکشن تھانے کی حدود انڈس ہائی وے، لاڑکانہ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں زوردار تصادم کے نتیجے میں دو افراد انتظار علی کلہوڑو، رہائشی گاؤں پریل سیال، تحصیل وارہ، اور گدھا گاڑی سوار صدورو کولاچی، رہائشی گاؤں دڑو، شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی افراد نے فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے حادثے میں اے سیکشن پولیس تھانے کی حدود گاجی کھاوڑ لنک روڈ پر سم نالے کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گاؤں راج واہ کے رہائشی وزیر کھوسو اور اختیار کھوسہ زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں کو تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ریسکیو 1122 کے ذریعے انہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا بی سیکشن پولیس تھانے کی حدود گاؤں بچی جاگیر میں جانوری برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے احمد علی جانوری جاں بحق جبکہ رفیق جانوری، نصار جانوری اور عنایت جانوری زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احمد علی جانوری کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

واقعے کے بعد جانوری برادری کے دونوں گروپوں کے مورچہ بند ہونے سے مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے