میہڑ رادھن روڈ پر تیز رفتار حادثہ: گاؤں منگنیجا کے 2 رہائشی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ)انڈس ہائی وے پر کولاچی اسٹاپ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، بی سیکشن تھانہ کی حدود میں واقع کولاچی اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو شدید ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں گاجی کھاوڑ کا رہائشی عطا محمد خاصخیلی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ رضوان شیخ اور امتیاز قمبرانی شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے