میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ کی رپورٹ)کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے ڈی سی دادو کے ہمراہ گورنمنٹ این جی ہائی سکول میہڑ اور تحصیل ہسپتال میہڑ کا دورہ کر کے بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں تعلیمی اور صحت کے شعبوں کی خراب حالت پر تشویش ظاہر کی اور فوری اقدامات کا حکم دیا۔
سکول میں کلاس رومز، لائبریری اور اسمبلی ہال کا معائنہ کرنے کے بعد کمشنر نے طلبہ سے بات چیت کی اور فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات کی کمی کو نوٹس کیا۔ انہوں نے ڈی سی دادو کو ہدایت دی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ دیہی طلبہ کو مناسب تعلیمی ماحول مل سکے۔
ہسپتال کے دورے پر میڈیا نے ادویات کی کمی، 1122 سروس کی عدم دستیابی اور ایمرجنسی مریضوں کو لاڑکانہ ریفر کرنے کے مسائل اٹھائے۔ کمشنر عباسی نے صورتحال کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ ہوگی۔