میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ)قاضی عارف روڈ پر گدھا گاڑی اور رکشہ کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور مردوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں گاؤں بیتل کے رہائشی سلطان چانڈیو، عبدالقادر چانڈیو، فہد چانڈیو اور دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلِ علاقہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے