سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کا کمنٹری کے دوران دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ منظر ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اس وقت دیکھنے میں آیا جب آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون وکٹوں کی تعداد میں گلین میگرا سے آگے نکل گئے۔

نیتھن لیون کے تاریخی سنگِ میل پر گلین میگرا نے کمنٹری باکس میں کرسی اٹھا کر منفرد انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

نیتھن لیون نے 564 وکٹیں لے کر آسٹریلوی بولرز کی فہرست میں گلین میگرا (563 وکٹیں) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس فہرست میں اب بھی لیجنڈ شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جیمز اینڈرسن 704، انیل کمبلے 619 اور اسٹیورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

نیتھن لیون اس کارنامے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے