میرپور ماتھیلو( نامہ نگار، مشتاق علی لغاری) تحصیل میرپور ماتھیلو سے جروار شہر اور مضافاتی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی مین لائن کئی روز سے مسلسل بند ہے، جس کے باعث جروار شہر سمیت درجنوں دیہات مکمل اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل معطلی کی وجہ سے جہاں شہریوں کے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، وہیں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے مقامی معیشت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے اور تاجر برادری پریشانی کی تصویر بن گئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش نے انسانی زندگی، بچوں کے تعلیمی حرج اور گھروں کے نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، مگر متعلقہ حکام خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ شہریوں اور تاجروں نے ایس ڈی او میرپور ماتھیلو، گھوٹکی کے بجلی افسران اور سکھر ڈویژن کے اعلیٰ حکام سمیت سندھ حکومت کے متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔

عوام نے متنبہ کیا ہے کہ بجلی کی فوری بحالی اور لوڈشیڈنگ کے واضح شیڈول کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ موجودہ صورتحال اب ناقابل قبول ہو چکی ہے اور مزید تاخیر کی صورت میں عوامی غم و غصہ سنگین رخ اختیار کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے