اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی اور ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کیا جائے گا جبکہ امیدوار 22 سے 27 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق:

جانچ پڑتال: 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک

اپیلوں کا مرحلہ: 5 سے 8 جنوری 2026

ٹربیونلز کے فیصلے: 9 سے 13 جنوری 2026

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ: 15 جنوری 2026

امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا: 16 جنوری

انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ: 16 جنوری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے بعد 16 سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے، جس کے بعد اسلام آباد میں نئی بلدیاتی قیادت کا انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے