لاہور(کیو این این ورلڈ) شیرنی کا 8 سالہ بچی پر حملہ، شیرنی اور مالکان گرفتار،پولیس کی بروقت کارروائی، تین گھنٹے میں ملزمان قابو کر لیے گئے
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پالتو شیرنی کے 8 سالہ بچی پر حملے کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیرنی اور اس کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ واقعے کے بعد ملزمان شیرنی کو ساتھ لے کر جائے وقوعہ بھیکیوال سے فرار ہو گئے تھے، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر فوری آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس نے نواں کوٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیرنی اور ملزمان کو تین گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس شیرنی رکھنے کا کوئی قانونی لائسنس موجود نہیں تھا۔شیرنی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے بھیکیوال کی کچی آبادی میں ایک پالتو شیرنی نے 8 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد واقعے نے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے