اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی اے ٹی سی نے صوبائی وزیر مینا آفریدی، شفیع اللہ آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی اسی نوعیت کی کارروائی شروع کی ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، جو 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت کے مطابق متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان کی عدم حاضری پر اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

عدالت نے یاد دہانی کرائی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ نون میں درج ایک اور مقدمے میں بھی پہلے ہی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے