قصور (کیو این این ورلڈ) انسانیت مر گئی، 4 سالہ بچی سے زیادتی، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، بچی کے ورثا کی تلاش

نواحی علاقے روہی نالہ مصطفیٰ آباد میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال قصور پروفیسر فریاد حسین کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ علاج لاہور جنرل ہسپتال میں جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری اور مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے