کشمور (کیوا این این ورلڈ/وقار احمد اعوان) کراچی میانوالی ہاؤس میں ایک اہم اور باوقار جرگہ منعقد ہوا، جس میں سماجی ہم آہنگی، باہمی مشاورت اور درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معزز شخصیات خالد عباس خان نیازی اور حمید کریم اعوان باجوخیل نے خصوصی شرکت کی۔
جرگے میں شریک قبائلی عمائدین اور دیگر معزز مہمانوں نے علاقائی و سماجی مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی اور باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے پر زور دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جرگہ ہماری روایتی اقدار کا آئینہ دار ہے اور مسائل کو افہام و تفہیم اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
خالد عباس خان نیازی نے کہا کہ ایسے اجتماعات بھائی چارے کو مضبوط کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حمید کریم اعوان باجوخیل نے بھی جرگے سے خطاب میں کہا کہ سماجی استحکام اور امن کے قیام کے لیے باہمی مشاورت اور روایتی نظام کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آخر میں جرگے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک و قوم کے لیے خیر و برکت کی دعا کے ساتھ جرگہ اختتام پذیر ہوا۔