اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈگری کیس میں نااہل قرار دیے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوانِ صدر کے مطابق یہ منظوری وزیرِاعظم کے مشورے پر دی گئی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس طارق جہانگیری کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ تقرری کے وقت جسٹس طارق محمود جہانگیری درست ایل ایل بی ڈگری کے اہل نہیں تھے، جس کے باعث انہیں عہدہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔