اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کی جانب سے دنیا بھر کے تمام چیپٹرز کی باہمی مشاورت اور متفقہ حمایت سے سال 2026 کے لیے نئی مرکزی باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی قیادت میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میاں عامر علی کو مرکزی صدر، پاکستان سے محمد آصف قائمی کو مرکزی سیکرٹری جنرل اور سمیع اللہ عثمانی کو مرکزی فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے، جبکہ وومن ونگ کی مرکزی صدارت حمیرا ثناء (برطانیہ) کے سپرد کی گئی ہے۔ اس نئی باڈی میں پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم سینیئر و پیشہ ور صحافیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ تنظیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید فعال اور مستحکم بنایا جا سکے۔

مرکزی باڈی کے دیگر عہدیداران میں شاہین بٹ چیف کوآرڈینیٹر، امان اللہ کھوکھر اور محمد بلال قریشی سینیئر نائب صدور، جبکہ نعیم خان، رانا عظیم (سعودی عرب)، ممتاز منیر سہوترہ (اسپین) اور میر مختار میر (ہالینڈ) نائب صدور منتخب ہوئے ہیں۔ دیگر ذمہ داروں میں عامر کفایت ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید علی عمران نقوی اور گل محمد لغاری انفارمیشن سیکرٹریز، شبیر احمد اعوان اور محمد اقبال قائم خانی جوائنٹ سیکرٹریز، ملک ظفر اقبال ڈپٹی سیکرٹری اور عامر حیات آفس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ ایگزیکٹیو ممبران میں محمد خرم قادری، سلمان جاوید چوہدری، رانا شاہد خلیل اور محمد شمعون نذیر کھوکھر کو شامل کیا گیا ہے۔

برطانیہ، یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان کے تمام چیپٹرز نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیم صحافی برادری کے مسائل کے حل اور تنظیمی نظم و ضبط کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ نو منتخب مرکزی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کو عالمی سطح پر ایک ایسا متحد پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ اظہارِ رائے اور ان کے پیشہ ورانہ وقار کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے