مقامی صحافی باسط علی گاڈی کے گھر عزاداریِ امام حسینؑ کا خصوصی اہتمام

پیرعادل(کیو این این ورلڈ) مقامی صحافی کے گھر عزاداریِ امام حسینؑ کا خصوصی اہتمام کیا گیا

تفصیل کے مطابق پیرعادل میں محرم الحرام کے سلسلے میں مقامی صحافی اور نامہ نگار کیو این این ورلڈ باسط علی گاڈی کے گھر عزاداریِ امام حسینؑ کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں مومنین اور عزاداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر واقعہ کربلا اور خانوادۂ رسولؐ کی عظیم قربانیوں کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا۔ شرکاء نے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

عزاداروں اور زائرین کے لیے سبیل اور نیاز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا، جہاں مومنین کی تواضع کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے