تل ابیب: عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی اور اب آج سے کھولی جا رہی ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکتا۔ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے باوجود اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے