اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے میڈیا وِنگ کے بانی دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کر لیا ہے، جسے شدت پسند تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان عزیز عزام داعش خراسان کی آفیشل میڈیا تنظیم الاعظائم (العزام) فاؤنڈیشن کا سربراہ تھا، جو تنظیم کی بھرتی، پروپیگنڈا اور تشہیری سرگرمیوں میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی۔ اس کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں عملی طور پر معطل ہو گئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام کی گرفتاری مئی 2025 میں عمل میں آئی، جس کے بعد داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچے کو عالمی سطح پر شدید کمزوری کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کارروائیوں کے نتیجے میں تنظیم کے کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنائے گئے، اہم کمانڈرز اور نظریاتی رہنما ہلاک یا گرفتار ہوئے جبکہ جنگجوؤں کی مجموعی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان نے داعش خراسان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل کارروائیاں کی ہیں، جن میں ترجمان سلطان عزیز عزام اور دیگر سینئر رہنماؤں کی گرفتاریاں شامل ہیں، جس سے مسلح گروہ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے