واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت پر تجارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے نئی ٹیرف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکا میں سستے چاول کی برآمدات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے استفسار کیا کہ “بھارت کو امریکا میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں ہے؟ کیا انہیں چاول پر کوئی چھوٹ حاصل ہے؟ انہیں محصولات ادا کرنا ہوں گے”۔

وزیر خزانہ نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی معاہدہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا اور اس پر کام جاری ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب بھارت نے امریکی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کی۔ اس کے ردعمل میں صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑھا چکے ہیں۔

توقع ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی بات چیت میں پیش رفت نہ ہوئی تو واشنگٹن بھارت کے لیے مزید سخت اقتصادی اقدامات بھی متعارف کرا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے