نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر متنازعہ "دلہستی اسٹیج ٹو” پن بجلی منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے تحت مذکورہ منصوبہ مقبوضہ وادی میں تعمیر کیا جائے گا جس سے 260 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 3 ہزار 277 کروڑ 45 لاکھ بھارتی روپے سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بھارتی سرکاری کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ کی زیرِ نگرانی اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے، جس میں 2007 میں مکمل ہونے والے دلہستی اسٹیج ون کے موجودہ ڈھانچے، ڈیم اور ذخیرہ آب کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ ماہرینِ امورِ آب نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے دفاعی اور تزویراتی لحاظ سے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے چناب پر اس طرح کی تعمیرات سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہیں، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب بھارت نے حال ہی میں اس تاریخی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے