اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔ سیمینار کی نظامت ڈاکٹر حسن رضا اقبالی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی جبکہ پروفیسر عثمان غنی اور پروفیسر حسیب افتخار نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
پرنسپل کالج پروفیسر علی حیدر ڈوگر نے اپنے صدارتی خطاب میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
سیمینار کے اختتام پر پروفیسر نعیم نے مقبوضہ وادی کی آزادی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی، جس میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کشمیری بھائیوں سے اپنی والہانہ وابستگی کا ثبوت دیا۔