پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ):عمران خان کا پمز ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کی رضامندی سے Pakistan Institute of Medical Sciences (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل کرتے ہوئے اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا۔ طریقہ کار کے دوران تمام طبی احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا گیا۔

معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا، جبکہ انجیکشن لگنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی انہیں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔

پمز انتظامیہ کے مطابق طریقہ کار سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ کی جانب سے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کیے گئے جن کے نتائج نارمل آئے، جبکہ دورانِ علاج اور بعد ازاں بھی ان کے تمام وائٹل سائنز مستحکم رہے اور کنسلٹنٹ فزیشن نے انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے