راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان یہ ملاقات منگل کے روز ہوئی جو تقریباً 45 گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق گزشتہ منگل کو بھی دونوں کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم اس دوران جیل سے باہر موجود کسی عزیز، رشتہ دار یا پی ٹی آئی رہنما کو ان دونوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے