علیی پور(نامہ نگار: محبوب بلوچ)خیرپور سادات کی بستی بڈانی میں لال واہ کینال کے دونوں اطراف قائم ناجائز تجاوزات نے نہ صرف کینال کے قدرتی بہاؤ کو متاثر کر رکھا ہے بلکہ عوام کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ تجاوزات کے باعث صفائی کا نظام درہم برہم، نکاسیٔ آب متاثر اور آمد و رفت کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عوامی سہولت کے پیش نظر علاقے میں کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم کینال کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات ترقیاتی منصوبے میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو نہ صرف ترقیاتی کام تعطل کا شکار رہیں گے بلکہ مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے