ٹھٹھہ (کیو این این ورلڈ/بلاول سموں کی رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق کامیاب امیدواروں کا تناسب انتہائی نمایاں رہا ہے۔ بورڈ کی جانب سے حیدرآباد سمیت مٹیاری، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، جامشورو، دادو، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 78 ہزار 606 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جن میں سے 78 ہزار 91 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 515 امیدوار غیر حاضر رہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ میں سے 70 ہزار 240 امیدوار تمام مضامین میں کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ 1365 امیدوار کسی بھی مضمون میں کامیابی حاصل نہ کر سکے اور فیل قرار دیئے گئے۔ حیدرآباد بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 72 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روک لیے گئے ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ والدین اور طلبہ نے نتائج کی بروقت فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے