لنڈی کوتل: اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا حفاظتی پشتہ سیلاب کی نذر، مکان کو شدید خطرہ

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) میرداد خیل شہید خیل کے رہائشی سید اکرم شینواری نے حالیہ سیلابی ریلے سے اپنے گھر کو لاحق شدید خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے ان کے مکان کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

سید اکرم شینواری کے مطابق، انہوں نے اپنے گھر کے تحفظ کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک حفاظتی پشتہ تعمیر کیا تھا، لیکن سیلاب کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ وہ پشتہ ریلے میں بہہ گیا۔ پشتہ ٹوٹنے کے بعد اب ان کا گھر براہِ راست سیلابی پانی کی زد میں ہے، جس سے کسی بھی وقت بڑے مالی نقصان یا جانی حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گھر کے سامنے فوری طور پر پکا حفاظتی پشتہ تعمیر کیا جائے تاکہ مستقبل میں آنے والے سیلابی ریلوں سے ان کی املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو ان کا مکان مکمل طور پر تباہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے