مظفرآباد (کیو این این ورلڈ)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث وادی لیپا کا زمینی رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع ہو گیا۔ رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی ریسکیو آپریشن انجام دیا۔

اس آپریشن کے دوران طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو محفوظ طریقے سے راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی نے مریضہ کی جان کو خطرے سے محفوظ رکھا۔

ذرائع کے مطابق شدید برف باری کے باعث استور ویلی روڈ 4 روز سے بند ہے، جبکہ پاراچنار میں بھی سخت سردی کے باعث سڑکیں بند اور بجلی معطل ہے۔ وادی نیلم کے متعدد علاقوں میں زندگی کے حالات متاثر ہوئے ہیں، تاہم پاک فوج کی جانب سے ریلیف اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے