سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند کے باعث تمام فلائٹ آپریشنز جزوی طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق فلائٹ کی محفوظ آمدورفت کے لیے کم از کم 500 میٹر کی حدِ نگاہ ضروری ہے، تاہم اس وقت حد نگاہ صرف 100 میٹر ہے۔ دھند کی شدت میں کمی کے بعد تمام فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے اور ایئرپورٹ انتظامیہ تمام ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے متعلق معلومات ایئرلائن سے حاصل کریں۔

مرکزی پنجاب میں بھی شدید دھند کے باعث موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے ایم۔2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم۔3 فیض پور سے درخانہ، ایم۔4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال اور ایم۔11 لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کے سبب بند ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

اسی طرح قومی شاہراہوں پر لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں بھی حدِ نگاہ متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے ڈرائیوروں کو سخت احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے