سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/محمدیامین کی رپورٹ) سمبڑیال کے معروف مقام ہوٹل جیسمین، کنال سٹی میں حسنین اصغر کی منگنی کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ حسنین اصغر کی نسبت مرحوم اختر صاحب کی دختر سے طے پائی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے قریبی رشتہ داروں میں محمد یامین مغل، حاجی منیر حسین مغل، محمد یاسین مغل، اورنگزیب مغل، علی اصغر مغل، عبدالتواب مغل، امیر حمزہ مغل، حافظ محمد دانش مغل، حافظ محمد علی حیدر مغل، اعظم مغل، آصف حسین مغل، انجم مغل، انصر مغل، علی مغل اور آفتاب مغل شامل تھے، جبکہ دوستوں میں حسنین مغل، زعغم مغل، عبدالمقیط مغل اور محسن مغل نے خصوصی طور پر شریک ہو کر دولہا کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے دوران مہمانوں کی بہترین تواضع کی گئی اور پورا ماحول خوشیوں سے مہکتا رہا۔ شرکاء نے نئے بندھن میں بندھنے والے جوڑے اور دونوں خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ باہمی رضامندی اور بزرگوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ تقریب کے اختتام پر حسنین اصغر اور ان کی منگیتر کی خوشحال ازدواجی زندگی، روشن مستقبل اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب نہایت خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی اور تمام مہمان خوشگوار یادیں سمیٹ کر رخصت ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے