گوجرانوالہ(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر چیانوالی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے آٹو رکشہ کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ چار افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے