اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 71 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔
اضافے کے بعد فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ جنوری میں یہی سلنڈر 2592 روپے میں دستیاب تھا۔
قیمتوں میں اس اضافے کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، خاص طور پر وہ طبقہ جو پہلے ہی بجلی، گیس اور اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے شدید متاثر ہے۔