گھوٹکی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈی آئی جی سکھر رینج کی ہدایت پر ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود گاؤں سمندر بھیو میں سیاہ کاری کے جرگے کے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔
ملزمان وڈیرے شاھنواز بھیو، جانب بھیو، معشوق بھیو، احمد بھیو، محمد علی بھیو اور غلام حسین بھیو نے ایک لڑکی، ثانیہ بھیو پر جھوٹا الزام عائد کیا اور دو لڑکیوں شمیلا اور انیسہ بھیو کو سزا کے طور پر 10 لاکھ روپے کی ادائیگی اور دیگر شرائط کا فیصلہ/جرگہ کیا۔
ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو بدر دین برڑو اور دیگر عملے کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاھنواز ولد غلام محمد بھیو کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 268/2025 دفعہ 310A، 120B، 506/2، 337Ai.Fi کے تحت درج کر دیا۔
جرگے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔