گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمدرمضان نوشاہی) شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 7 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او کے مطابق یہ مقابلے ایمن آباد، گرجاکھ، دھلے، نوشہرہ ورکاں، کوتوالی، صدر اور فیروز والا کے علاقوں میں ہوئے جس کے نتیجے میں ملزمان اسماعیل، حیدر، کاشف اور نصر اللہ کو زخمی حالت میں قابو کیا گیا جبکہ دیگر زیر حراست ملزمان میں ساجد، حماد عرف مادو، یاسر اور ارشد شامل ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔