دادو (کیو این این ورلڈ) سندھ کے معروف تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا اور علاقہ حسین و دلکش مناظر پیش کرنے لگا۔

ضلع دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری کے بعد پورا علاقہ سفید چادر اوڑھ گیا، جس سے ماحول سحر انگیز ہو گیا۔ برف پڑتے ہی سیاحوں اور مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس کے باعث شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

گورکھ ہل اسٹیشن وادیٔ مہران کا واحد بلند ترین، سرد ترین اور پرفضا تفریحی مقام ہے، جہاں ہر چند سال بعد موسمِ سرما میں برفباری دیکھنے کو ملتی ہے۔ برفباری کے بعد یہ مقام ایک بار پھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے