کوٹ ادو (کیو این این ورلڈ) تحصیل سرور شہید میں بجلی کی تار ٹوٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں واقع ایک گھر میں بجلی کی تار ٹوٹ کر گر گئی، جس سے موجود تین افراد کو شدید کرنٹ لگا۔ مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور پولیس نے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے