راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) افواج پاکستان بدلتے ہوئے عالمی جنگی تقاضوں اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ‘ملٹی ڈومین آپریشنز’ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان جدید مشقوں کے دوران فضائی، زمینی اور سائبر آپریشنز کے مربوط استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملٹی ڈومین آپریشنز میں الیکٹرانک وارفیئر، دور مار کرنے والے ہتھیاروں اور کثیر المقاصد ڈرونز کا ہم آہنگ استعمال کیا گیا، تاکہ دشمن کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر مفلوج اور ناممکن بنایا جا سکے۔

مشقوں کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ کس طرح تباہ کن بمباری کے ساتھ ساتھ سائبر اور انفارمیشن آپریشنز کے ذریعے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ جنگی مشقیں اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان نہ صرف جدید ترین جنگی منصوبہ بندی کی حامل ہے بلکہ وہ ان پیچیدہ آپریشنز کے مؤثر عملی نفاذ کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ان مشقوں سے پاکستان کی عسکری قوت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ملک کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ ناقابلِ تسخیر ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے