اسلام آباد (کیو این این ورلڈ)وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی کے نفاذ کے لیے 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق اب یہ ڈیڈ لائن 15 جنوری تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی مہلت دی گئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے۔